باریک بینی
معنی
١ - تیزفہمی، معاملے کے نازک پہلو پر غور کرنا، نکتہ شناسی۔ "اردو شاعروں نے اس رنگ میں کیا نازک خیالی اور باریک بینی کی داد دی ہے۔" ( ١٩٢٦ء، چکبست، مضامین چکبست، ٧٩ )
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم صفت 'باریک' کے ساتھ مصدر دیدن سے مشتق لاحقۂ مصدر 'بیں' لگا اور 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے نون اصلی میں بدلنے سے 'باریک بینی' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تیزفہمی، معاملے کے نازک پہلو پر غور کرنا، نکتہ شناسی۔ "اردو شاعروں نے اس رنگ میں کیا نازک خیالی اور باریک بینی کی داد دی ہے۔" ( ١٩٢٦ء، چکبست، مضامین چکبست، ٧٩ )